بھٹکل تنظیم کی جانب سے کل بروز جمعرات تنظیم ہال میں ویکسینیشن کیمپ کا ہوگا انعقاد

بھٹکل 16؍ جون 2021(فکروخبرنیوز) مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے کل بروز جمعرات 17 جون 2021  تنظیم ہال میں ویکسینیشن کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ کیمپ صبح نو بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک رہے گا۔ اس بات کی جانکاری ڈاکٹر حنیف شباب نے فکروخبر کو دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کے موسم کے پیشِ نظر یہ کیمپ خصوصاً شہر کے پرانے علاقے میں رہنے والوں کے لیے منعقد کیا گیا ہے جس میں کوئی خصوصی کٹیگیری نہیں ہوگی البتہ اس کیمپ میں پنتالیس سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگوایا جائے گا۔ 28 تاریخ کے بعد اٹھارہ سال سے زائد افراد کے لیے بھی ویکسینیشن مہم کے آغاز کی خبریں ہیں ، اگر یہ شروع ہوجاتا ہے تو ان شاء اللہ تنظیم کی جانب سے اس سلسلہ میں پورا تعاون کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسی طرح بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کے لیے اٹھائیس دن کے بعد دوسرا ڈوز دیا جائے گا ، اس معاملہ میں بھی تنظیم پوری طرح تعاون کرے گی۔ انہوں نے کل منعقد ہونے والے کیمپ سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ تنظیم کی جانب سے تعلقہ انتظامیہ کے تعاون سے رابطہ ہال میں دوروزہ ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دو ہزار سے زائد افراد نے ویکسین لی تھی۔

دیکھئے ویڈیو

 

Share this post

Loading...