بھٹکل تنظیم کی جانب سے 21 جون کو منعقد ہوگا  دو مقامات پر ویکسینیشن کیمپ

بھٹکل 19؍ جون 2021(فکروخبرنیوز)  مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے ان شاءاللہ 21 جون 2021 بروز پیر کو تنظیم ہال صدیق اسٹریٹ اور رابطہ ہال نوائط کالونی میں کووڈ ویکسینیشن کیمپ منعقد کیا جائے گا . اس بات کی اطلاع میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر حنیف شباب نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف 45 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد ویکسین کا پہلا ڈوز لینے کے لئے اس کیمپ سے استفادہ کر سکیں گے.

 انہوں نے بتیا کہ وبائی مرض کووڈ کی روک تھام کے لئے ویکسینیشن کو بہت ہی اہم ذریعہ مانا گیا ہے. اس لیے عوام الناس سے گزارش ہے کہ پیر کے دن صبح 9 بجے سے شام 4.30 بجے تک بیک وقت 2 مقامات پر چلنے والے اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں.

ان شاءاللہ ویکسین کی معقول مقدار دستیاب ہونے پر آنے والے دنوں میں تنظیم کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے اس طرح کے کیمپ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے.

Share this post

Loading...