بھٹکل تنظیم نے ملک میں بڑھتے نفرت کے واقعات پر کیا سخت تشویش کا اظہار : حکومتِ ہند سے امن وامان کی بحالی کا کیا مطالبہ

Bhatkal, bhatkal tanzeem, manipur, haryana, nooh, haryana nooh, mumbai train firing, mumbai, jaipur, mumbai, jaipur mumbai super fast express

بھٹکل 06؍اگست 2023 (فکروخبرنیوز) مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے ملک کے موجودہ حالات خصوصاً ہریانہ ، منی پور اور دیگر ریاستوں میں جاری تشدد کے واقعات پر اپنی سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ  یہ بے حد تشویش کی بات ہے کہ مرکزی حکومت اور بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستیں تشدد کو ہوا دے رہی ہیں۔ خصوصاً مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ڈبل انجن سرکاری ہریانہ اور منی پور میں فسادات پر قابوپانے میں پوری طرح ناکام ہے۔ اسی کے ساتھ تھ ہریانہ کے نوح میں کرفیو کے باوجود دو مساجد پر حملے کی شدید الفاظ مذمت کی گئی ہے۔

مذہبی اداروں اور اقلیتی برادریوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات  تفرقہ پیدا کرنے اور فسادات برپا کرنے کی کوششیں ہیں جس سے نہ صرف مذہبی آزادی بلکہ اکثریت کو بھی اس سے خطرات لاحق ہیں۔ لہذا حکومتِ ہند اس سلسلہ میں فوری کارروائی کرے۔

جے پور ۔ ممبئی سینٹرل ٹرین پر ریلوے پولس کانسٹیبل کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ اسلاموفوبیا کا واضح ثوت ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ مرکزی حکومت نفرت کی سیاست کھیل رہی ہے۔ ریلیز میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک کو نفرت انگیز واقعات سے باہر نکالا جائے اور امن وامان کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

منی پور میں اقلیتی برادری کی لڑکیوں کو برہنہ کیے جانے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ریاست فرقہ وارانہ حملوں کی زد میں ہے اور حکومت حالات پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ایسے میں حکومتوں کو اپنی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے یہاں کے وزیر اعلیٰ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

ریلیز میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے حکومتی طور اقدامات کیے جائیں۔ یہ کوئی ایک واقعہ نہیں ہے بلکہ حالیہ برسوں میں ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اس رجحان کو روکنے کے لیے حکومت کو فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

Share this post

Loading...