بھٹکل 28/ جنوری 2020(فکروخبرنیوز) ملک کے حالیہ حالات کے پیشِ نظر مختلف تنظیمیں اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بہوجن کرانتی مورچہ نے کل 29جنوری کو بھارت کا بند کا اعلان کیا ہے جس کی حمایت مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے کی ہے۔ آج منعقدہ پریس کانفرنس میں تنظیم کے جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی بتایا کہ تنظیم بہوجن کرانتی مورچہ کی جانب سا اعلان شدہ بھارت بند کی حمایت کرتی ہے اور اس کو کامیابی بنانے کے لیے اپنا ہرممکن تعاون بھی فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بند کے پیشِ نظر جاری اعلامیہ کے مطابق بھٹکل میں صبح سے شام پانچ بجے تک کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ رکشہ سرویس بھی بند رہے گی اور جملہ تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی کا اعلان کیے جانے کی تنظیم نے درخواست کی ہے۔ جس کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ا ور کاروباری حضرات نے بھی اس میں اپنا مکمل تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ساتھ ہی لوگوں سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس دوران خریدوفروخت نہ کر یں اور اپنے تعمیراتی کام بھی بند رکھیں۔
Share this post
