بھٹکل05؍ اپریل 2023 (فکروخبرنیوز) کرناٹک حکومت کی جانب سے 2b ریزرویشن (چار فیصد ریزرویشن) کے ختم کرنے کی وجہ سے نہ صرف کرناٹک کے مسلمان بلکہ دیگر ریاستوں کے مسلمانوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ آج مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے گورنر کو ایک یادداشت پیش کی جس میں حکومتِ کرناٹک کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کو یادداشت پیش کرنے کے بعد تنظیم کے صدرعنایت اللہ شاہ بندری اور جنرل سکریٹری مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی نے حکومتِ کرناٹک کے اس اقدام کی مذمت کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ جن کیمونیٹیز لنگایت اور ووکالیگاس کو یہ ریزرویشن دیا گیا ہے ان کے سوامی نے بھی اس کو لینے سے گویا انکار کیا۔ اس کے باوجود بھی کرناٹک کی بی جے پی حکومت کو شرم نہیں ہے۔ مزید کہا کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں پر مسلمانوں کو تعلیمی ، سیاسی اور اقتصادی طور پر کمزور کیا جائے۔
اس موقع پر تنظیم کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
Share this post
