بھٹکل کے مختلف مقامات پرکل بروز بدھ منعقد کیے جارہے ہیں ویکسینیشن کیمپ

بھٹکل 16؍ نومبر 2021(فکروخبرنیوز) شہر میں کل سرکاری طور پرمختلف مقامات پر ویکسینیشن کیمپ منعقد کیا جارہا ہے جس میں اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد کو پہلا اور دوسرا ڈوز لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پہلا ڈوز لینے کے 84 دنوں کے بعد دوسرا ڈوز دیا جارہا ہے البتہ بیرونِ ممالک سفر کرنے والوں کو پہلے ڈوز کے 28 دنوں کے بعد دوسرا ڈوز دیا جارہا ہے لیکن اس کے لیے بھی اسسٹنٹ کمشنر کے اجازت نامہ کی ضرورت ہے۔ تنظیم اور رابطہ آفس کے  ساتھ ساتھ شمس نور کلنک اور دیگر مقامات پر بھی ویکسینیشن کیمپ منعقد ہوں گے۔

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹرحنیف شباب نے پریس ریلیز کے ذریعہ یہ جانکاری دی ہے کہ کل مجلس اصلاح وتنظیم  میں بھی کل 17/11/21 بروز بدھ کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ویکسینیشن کیمپ

رکھا گیا ہے. انہوں نے مزید معلومات اس طرح دی ہیں۔

1. اس کیمپ میں 18 سال سے زائد عمر کے تمام مرد و خواتین کو ویکسین کا پہلا یا دوسرا ڈوز  لگایا جائے گا.

2. عمر رسیدہ اور حاملہ عورتیں بھی ویکسین لگوا سکتی ہیں.

3. دوسرا ڈوز لینے کے لئے عام زمرہ میں پہلے ڈوز کے بعد 84 دن کا وقفہ گزرنا ضروری ہے.

4.  این آر آئیز 28 دن کے بعد دوسرا ڈوز لے سکتے ہیں، لیکن اس کے لئے مقررہ فارم پر اسسٹنٹ کمشنر کی اجازت لانا ضروری ہوگا.

انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی ہے اس ویکسینیشن کیمپ سے بھرپور استفادہ کریں۔

Share this post

Loading...