بیرون بھٹکل سے سفر کر کے آنے والوں کے لئے بھٹکل تنظیم کا اہم پیغام

بھٹکل 10 ؍ مئی 2020(فکروخبرنیوز) شہر کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے بیرونِ بھٹکل سے سفر کرکے بھٹکل آنے والوں کے لئے چند ہدایات جاری کی ہیں۔ چونکہ بڑھتے معاملات کی وجہ سے تشویش بڑھتی جارہی ہے اس لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔ 

تنظیم کی طرف سے جاری ہدایات 
  بیرون بھٹکل مقیم تمام اہلیان بھٹکل کومطلع کیا جاتا ہے کہ بھٹکل تعلقہ میں کورونا پوزیٹیو کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے بھٹکل کو مکمل طور پر سیلڈ کیا گیا ہے اور پورے بھٹکل میں لوگوں کے باہر نکلنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے باہر سے آنے والوں کو  کسی بھی صورت میں بھٹکل میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جب تک  انھیں شہر بھٹکل سے باہر 14 دنوں کے لئے کورنٹائن نہ کیا جائے

گذشتہ کچھ دنوں قبل بنگلور سے آنے والوں کو مرڈیشور جماعت المسلمین کے تعاون سے مرڈیشور میں کورنٹائن کیا گیا ہے جہاں مزید افراد کی رہائش کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے
اس کے علاوہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اطراف کے ہوٹلوں میں بھی قیام کی سہولت میسر نہیں ہے لھذا حالات سنبھلنے تک بھٹکل کا سفر کرنے سے  مکمل طور پر گریز کریں۔
مجلس اصلاح وتنظيم  و بھٹکل مسلم جماعت بنگلور کی طرف سے بارہا منع کرنے کے باوجود بھی کچھ احباب انھیں درپیش مشکلات کی بنا پر  بھٹکل کے لئے سفر کر رہے ہیں  جو اس بات کو ذہن نشین کر لیں کہ آئندہ  اس طرح سے بھٹکل لوٹنے والوں کے لئے تنظیم کسی بھی طرح کے تعاون سے قاصر ہے 
امید ہے کہ ان کٹھن اور صبر آزما حالات میں سفر سے متعلق ان ھدایات پر عمل کرتے ہوئے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے میں ہمارے ساتھ مکمل طور پر تعاون کریں گے
اللہ کی ذات سے امید  ہے کہ جلد اس مہلک وبا کا خاتمہ ہوگا اور پھر ایک بار ہم سب سکون کی زندگی جی سکیں گے انشائاللہ
دیگر اضلاع و تعلقہ کے افراد سے بھی گذارش ہے کہ حالات نارمل ہونے تک بھٹکل آنے سے مکمل طور پر احتراز کریں

خیر اندیش
جنرل سکریٹری
مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل
10 /5/2020

 

Share this post

Loading...