بھٹکل 25؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے کہ سماجی ذمہ داری کو ادا کرنے کے لیے ملک کے مختلف تنظیموں سے مربوط رہ کر کام کیا ہے۔ کوکن میں آئے سیلاب کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ضروریاتِ زندگی سے محروم ہوچکے ہیں۔ اس سیلاب متأثرین کے لیے تنظیم شہر اور آس پاس کے علاقہ والوں سے امداد کی اپیل کرتی ہے۔ ان باتوں کا اظہار تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی نے میڈیا والوں سے کا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم ایک سو سال سے زائد عرصہ سے اپنی سماجی خدمات انجام دیتی آرہی ہے۔ فی الفور تنظیم کی ریلیف کمیٹی نے طئے کیا ہے کہ ایک وفد نائب صدر تنظیم جناب عتیق الرحمن منیری صاحب کی قیادت میں ان علاقوں کا دورہ کرے گا، جو کہ کل ہی یہاں سے روانہ ہوگا۔
کمیٹی کے کنوینر جناب مولانا یاسر برماور ندوی نے کہا کہ تنظیم کے دفتری اوقات میں اپنی امداد جمع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ مساجد میں چادر وصولی کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی سابقہ امدادوں کی طرح اب کی مرتبہ بھی تنظیم میں اپنا ریلیف جمع کریں گے۔
تنظیم کے جنرل سکریٹری نے شہر کے دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ تنظیم سے مربوط رہ کر اپنی اپنی خدمات دیں۔
Share this post
