بھٹکل 06؍ جون2022(فکروخبرنیوز) شہر کے مرکزی پانچ اداروں میں ایک نام مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا ہے جسے قائم ہوئے سو سال سے زائد کا عرصہ گذر چکا ہے ۔ اس دوران تنظیم نے مختلف سماجی اور ملی کاموں میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔
تنظیم کا سالاناہ اجلاسِ عام 5 جون بروز اتوار صبح ساڑھے دس بجے تنظیم کے ہال میں منعقد کیا گیا جس میں تنظیم کے جنرل سکریٹری نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ اس دوران انہوں نے ملی اور سماجی خدمات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے سبھوں کو مل کر جدوجہد کرنے کی ترغیب بھی دی ۔ سالانہ اجلاس میں ممبران کی حاضرین کی کم تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے اس کارواں کا ساتھ دینے کے لیے مزید افراد کو اس سے جوڑنے کی بات کہی۔
اجلاس میں سوالات کا بھی موقع دیا گیا تھا۔ ممبران نے سالانہ رپورٹ کی پیشی کے بعد سوالات کیے جس کے ذمہ داران نے جوابات دئیے۔ تنظیم کو مزید فعال اور مستحکم بنانے کے لیے اپنی آراء سے نوازے۔
Share this post
