بھٹکل: 11/ڈسمبر 2020 (فکروخبرنیوز) آج صبح تینگنگنڈی سمند میں نہانے نکلے ایک ٢٤ سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ولد حفظ الرحمن ڈانگی (۲۴) صبح گھر کے کام کاج سے فراغت کے بعد محلہ کے ساتھیوں کے ساتھ نہانے کی غرض سے نکلا ، جس کے کچھ ہی دیر میں نوجوان تیراکی کے دوران ڈوبنے لگا ، موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر اقدام کرتے ہوئے نوجوان کو ساحل سمندر پر لانے میں کامیاب ہوگئے ،
مصدقہ اطلاعات کے مطابق نوجوان کی سانسیں چل رہی تھی تو اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن اسپتال پہونچتے پہونچے اس نے اخری سانس لی ، بھٹکل سرکاری اسپتال میں کاغذی کارروائی کے بعد میت کو اہل خانہ کے حوالہ کیا گیا
فیصل کی موت سے گھر والے شدید صدمہ میں ہیں ، گھر والوں کا کہنا ہے کہ لڑکا خوش مزاج اور گھر کے کام کاج میں بڑوں کا ہمیشہ ساتھ دینے والا تھا اور آج بھی وہ گھر کا کام مکمل کرنے کے بعد نہانے کے لئے نکلا تھا جس کے کچھ ہی دیر میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے
بتادیں کہ نوجوان تینگنگنڈی کی ایک موقر شخصیت جناب حافظ عبدالقادر صاحب ڈانگی کے پوتے ہیں
نوٹ: نماز جنازہ ان شاء اللہ کل ۱۲ ڈسمبر ۲۰۲۰ بروز سنیچر صبح آٹھ بجے تینگنگنڈی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی
Share this post
