ناگمامستی ،گنگادھرنائیک ساہتیہ پریشد بھٹکل صدر،بھٹکل سب انسپکٹر رمیش DYSPشوا کمار ،اس موقع پر تمام مہمانان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ،اور کنڑا زبان کی ترقی اور ترویج کے سلسلہ میں گفتگو کی،اس موقع پرکنڑا تہذیب وتمدن اور زبان کو ترقی دینے والے تعلقہ کے ادیب وسماجی کارکنان کو اعزاز سے نوا زا گیا اور ساتھ ہی اس موقع پر اسکولی طلباء نے ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔
کنداپور :سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان نے ہسپتال میں دم توڑدی
کنداپور : یکم اکتوبر (فکروخبرنیوز )ٹپر لاری اور بائیک کے مابین تصادم میں ٖ26سالہ نوجوان فوٹوگرافر کے ہلاک ہونے کا حادثہ یہاں تراسی کے قریب اہم شاہراہ پر پیش آیا ،مہلوک کی شناخت کنداپور سے تعلق رکھنے والے راجیش پجاری (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے ،فکروخبر کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب راجیش تراسی شاہراہ پر موڑ لینے کی کوشش میں تھا کہ پیچھے سے گنگولی سے آرہی ایک ٹپر لاری نے اسے ٹکر ماردی ،اس حادثہ کی وجہ سے راجیش کو سر پر کافی چوٹیں آئی تھیں،جس کے بعد اسے فوری ہسپتال میں داخل کروایا گیا ،لیکن زخموں سے چور اس نے ہسپتال میں ہی دم توڑ دیا ، بتایا جا رہا ہے کہ راجیش پڑھائی مکمل کر نے کے بعد فوٹوگرافی کا پیشہ کر رہا رھا ،اور کسی کام کے سلسلہ میں تراسی جا رہا تھا لیکن راستہ میں ہوئے حادثہ میں وہ جاں بحق ہوگیا ،گنگولی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے
سڑک حادثہ : کار الٹنے سے اس پر سوار آٹھ سالہ لڑکا شدید زخمی ،
کنداپور : یکم اکتوبر (فکروخبرنیوز )آج دوپہر مرونتے نامی علاقہ کے قریب ایک کار کے الٹنے کی وجہ سے اس میں سوار ایک کمسن لڑکے کے شدید زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ،جبکہ اس میں سوار دیگر افراد کو معمولی چو ٹیں آئی ہیں تفصیلات کے مطابق سنی لسراڈو مقیم نندی گڈا اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہوناور میں رہائش پذیر اپنے کسی رشتہ دار کے گھر پہنچا ہوا تھا ،وہاں سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ منگلور واپس لوٹ رہا تھا کہ مرونتے شاہراہ پر کار بے قابو ہو گئی ،اور راستہ کے کنارے کھڑی ایک دوسری کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں کار نے تین چادفعہ پلٹا کھائی اور راستہ کے کنارے ایک نالی میں جا گری ،اس میں سوار آٹھ سالہ کیونا پنٹو کو سنگین چوٹیںآئی ہے، جسے فوری طور پر کنداپور ہسپتال لے جا یا گیا ،جہاں سے بہترین علاج کے لئے منی پال ہسپتال داخل کروایا گیا، جبکہ اس پر سوار دیگر چارافرادجس میں اسکی بہن جاسمین پنٹو (36) اور اسکا چار سالہ بچہ اور ڈرائیور سنی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں،جنہیں کنداپور کے نجی ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے بتایا جا رہا ہے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے اور کار پوری طرح تباہ ہوگئی ہے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی گنگولی پولس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال لے جانے میں مدد کی ،کنداپور DYSPپروین نائیک ،گنگوPSI سبنااس موقع پر پہنچے ،گنگولی پولس تھانہ میں معاملہ درج کرا لیا گیا ہے
Share this post
