بھٹکل12؍ اکتوبر2023 (فکروخبرنیوز) غیر قانونی طور پر پٹاخوں کی فروخت پر پابندی کے ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق بھٹکل تحصیلدار نے اپنے عملہ کے ساتھ دکانوں پر چھاپہ مارا اور غیر قانونی طور پر پٹاخے فروخت کرنے والوں کو تنبیہ کی۔
مین روڈ ، ماری کٹہ ، پھول بازار ، پرانے بس اسٹینڈ ، شمس الدین سرکل کے اطراف واقع دکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں کو تنبیہہ کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس کے پٹاخے فروخت کرنا غیر قانونی ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران شمس الدین سرکل پربغیر پٹاخہ فروشی کا لائیسنس کے پٹاخہ بیچنے پر ایک دکاندار پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
Share this post
