سوپر اسٹارایسوسی ایشن بھٹکل کی جانب سے کل بروز اتوار بعد عشاء منعقد ہورہا ہے اصلاحِ معاشرہ و تعلیمی ایوارڈ کا پروگرام ، مولانا سید اظہر مدنی بطورِ مہمانِ خصوصی کریں گے شرکت

bhatkal, super star, moualana syed arshad madani, moulana syed azhar madani,

بھٹکل26؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) سوپر اسٹار ایسوسی ایشن بھٹکل کی جانب سے اصلاحِ معاشرہ وتعلیمی ایوارڈ کے عنوان پرایک اجلاس عام 23 شعبان المعظم 1443ھ مابق 27؍ مارچ 2022ء بروز اتوار بعد نمازِ عشاء ٹھیک نو بجے منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ پروگرام بندر روڈ فورتھ کراس نزد مسجد سیدنا علی منعقد ہوگا جس میں بطورِ مہمانِ خصوصی حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ کے فرزندِ ارجمند مولانا سید اظہر مدنی (جنرل سکریٹری جمعیت علماء اترپردیش) شرکت کریں گے۔

اس موقع پر تعلیمی میدان میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

تمام حضرات سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

Share this post

Loading...