بھٹکل کے سن سائن اسپورٹس سینٹر کی جانب سے طالبات کے لیے سمر کلاسس کا نظم

بھٹکل 15؍مئی 2024 (فکروخبرنیوز) سن سائن اسپورٹس سینٹر بھٹکل کی جانب سے مدرسہ کی طالبات کے لیے دس دنوں پر مشتمل سمر کلاسس کی اختتامی تقریب میں جامعۃ الصالحات کی معروف عالمہ محترمہ منور سطانہ عیدروسہ کی جانب سے دی گئی خدمات پر سراہا گیا اور ان کی خدمت میں مومنٹو پیش کیا گیا۔

اس موقع پرانجمن پی یو کالج فار ویمنس کی پرنسپال ڈاکٹر فرزانہ محتشم کا موجودہ دور میں تعلیم نسواں کی اہمیت و ضرورت پر بڑا پر مغز خطاب رہا۔ ڈاکٹر صاحبہ نے کہا کہ تعلیم  ایک بنیادی ضرورت اور مہذب معاشرے کے لیے اولین شرط ہے۔ یہ انسانی ذہن و دماغ کے دریچوں کو کھولتی ہے. عورت تمدن کی جڑ ہے اسے علم کا پانی نہ دیا جائے تو وہ نہیں پھلے گی۔.  معاشرے کی اس اٹوٹ حصہ کو ناخواندہ نہیں رکھا جاسکتا. تعلیم اسے باشعور، خود کفیل، معزز و محترم و ایک ذمہ دار بنائے گی. ساتھ ہی ساتھ ایک بہترین بیٹی، بیوی اور ماں کا مقام حاصل کرے گی. حقوق العباد اور حقوق اللہ کا لحاظ رکھتے ہوئے حدود شرعیہ میں رہ کر علم کے جھنڈے گاڑے گی. اس پرفتن مسابقتی دور میں اعلیٰ تعلیم ناگزیر ہے. اور یہ بھی کہا کہ تعلیم کے ذریعہ زندگی کے سفر کو آسان بنانے، اور اپنے آپ کو بہتر، اور منظم و باتمیز  بنانے میں تعلیم کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے. تعلیم سے قوت برداشت اور قوت ارادی میں اضافہ ہوتا ہے۔حالات اس کے بس میں ہوں یا نہ ہوں وہ اسے مثبت بنا کر اس کے ذریعہ سے اپنے اندر خود آگہی پیدا کرتی ہے۔ آخیر میں ڈاکٹر صاحبہ نے انجمن حامئ مسلمین کی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے انجمن پی یو کالج فار ویمن کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا احاطہ کرتے ہوئے کالج میں داخلہ لینے کی ہدایت کی.

پروگرام کی نظامت و مہمانوں کا تعارف مدرسہ کی معلمہ حافظہ شاذیہ مصباح صاحبہ نے بحسن و خوبی انجام دی۔ مشما محلہ قاضیا محلہ و جامع محلہ و خلیفہ محلہ سے مستورات  کی بڑی تعداد نے شریک ہو کر ڈاکٹر صاحبہ سے مستفید ہوئیں۔

اس موقع پر مدرسہ کی طالبہ خیرالنساء بنت انصار دامدا مدرسہ کی طالبہ کے حفظ قرآن کے بعد محترمہ سلطانہ صاحبہ کی رقت امیز دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

Share this post

Loading...