بھٹکل اسمبلی حلقہ کے لیے سنیل نائک کو مل پائے گا ٹکٹ؟؟

bhatkal, sunil naik bhatkal,

بھٹکل 11 اپریل 2023 (فکروخبرنیوز) کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کہا کہ 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست  11 یا 12 اپریل کو جاری کی جائے گی لیکن اس فہرست میں بھٹکل اسمبلی حلقہ کے موجودہ ایم ایل اے کے لیے جگہ ملنے کے امکانات کم نظر آرہے ہیں۔

کنڑا ٹی وی چینلوں میں اس بات کو لے کر زوردار بحث ہورہی ہے کہ بھٹکل سے اب کی مرتبہ سنیل نائک کو ٹکٹ ملنے کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ بی جے پی کے بعض حامیوں کی جانب سے ریلی کی شکل میں گووندا کے گھر پہنچ کر اس کی تہنیت کرنے کے عمل سے بھی لگ رہا ہے کہ سنیل نائک بی جے پی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

لیکن دوسری طرف جے ڈی ایس سنیل نائک کو ٹکٹ دینے کی کوشش میں ہے۔ جے ڈی ایس کی جانب سے ایڈوکیٹ ناگیندرا نائک کو بھی ٹکٹ ملنے کی خبریں گردش میں ہے۔

کانگریس ، عآپ اور ویلفیر پارٹی کی جانب سے امیدواروں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ جے ڈی ایس کی جانب سے اعلان نہ کرنے کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ وہ بی جے پی کے امیدوار کے انتظار میں ہے اور بی جے پی کی طرف سے سنیل نائک کو ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں جے ڈی ایس اس کو اپنا امیدوار بناسکتی ہے۔

Share this post

Loading...