بھٹکل : سب رجسٹرار آفس منی ودھان سودھا میں منتقل ، ایک ہی عمارت میں مختلف دفاتر موجود ہونے سے عوام کو ملی گی بڑی راحت

بھٹکل 07؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) شہر میں واقع سب رجسٹرار آفس ( اراضی رجسٹریش ، گھر اور دیگر جائیدادوں کے رجسٹریشن کا کام انجام دیا جاتا ہے) اب منی ودھان سودھا میں منتقل ہوگیا ہے۔ اس سے قبل یہ آفس عید گاہ کے داہنی جانب میں واقع تھا۔

جملہ سرکاری دفاتر ایک ہی عمارت میں قائم کرنے کے ارادہ سے تعمیر شدہ منی سودھا کی عمارت کا افتتاح جنوری میں عمل میں آیا تھا جس کے بعد اس عمارت میں تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر سمیت دیگر محکمہ جات کے دفاتر بھی منتقل ہوچکے تھے۔ اب عیدگاہ کے قریب واقع سب رجسٹرار آفس منی ودھان سودھا کی خوبصورت عمارت میں منتقل کیا گیا ہے۔ اب عوام کو سرکاری کام کے لے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ ایک ہی عمارت میں مختلف دفاتر موجود ہونے سے وہ اپنا کام  پورے اطمینان اور سکون کے ساتھ انجام دے سکیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ ایسے دفاتر کو یہاں منتقل کیا جارہا ہے جن خود کی عمارتیں نہیں تھیں۔ دیگر وہ دفاتر جو اپنی خود کی عمارتوں میں موجود نہیں ہیں ، انہیں فی الحال منی ودھان سودھا میں منتقل نہیں کیا جائے گا۔

Share this post

Loading...