بھٹکل ایس ایس ایل سی امتحان کا نتیجہ سو فیصد ، نونہال سینٹرل اسکول کی ستارہ شاہین نے حاصل کیا پورے تعلقہ میں پہلا مقام

بھٹکل 10؍ اگست 2021(فکروخبرنیوز) ایس ایس ایل سی امتحان میں بھٹکل تعلقہ سے تعلق رکھنے والے 2466 طلباء میں سے 2466 طلباء نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ بی ای او دیوداس موگیر کی جانب سے فکروخبر کو دی گئی جانکاری کے مطابق امسال بھٹکل کا نتیجہ سو فیصد رہا۔

انہوں نے کہا کہ امسال بھٹکل میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والی نونہال سینٹرل اسکول کی طالبہ ستارہ شاہین بنت قمر زمان رہی جس نے625 میں سے 619 نمبرات کے ساتھ 99.04%  فیصد سے کامیابی حاصل کی۔ دوم مقام آنند آشرم اسکول کی طالبہ گایتری موکند موگیر اور سینٹ تھامس پروڈھا اسکول شرالی کی طالبہ سوچترا شیٹ نے حاصل کیا جن میں سے ہر ایک نے 625 میں سے  918 نمبرات حاصل کیے اور ان کا نتیجہ 98.88 %   رہا۔ سوم مقام حاصل کرنے والی جنتا ودیالیا شرالی کی طالبہ پوترا ایریا گونڈا رہی جس نے 617 نمبرات حاصل کیے اور ان کا نتیجہ 98.72 % رہا۔

 امسال اے پلس یعنی 95 اور اس سے اوپر فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے کل طلبا وطالبات کی تعداد 167  ہے۔ اے گریڈ یعنی نوے فیصد سے زیادہ نمبرات سے کامیاب ہونے والوں کی تعداد  نوے فیصد 290 ہے۔

انگریزی میڈیم میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والی طالبہ ستارہ شاہین بنت قمر زمان جس نے 99.04% سے کامیابی حاصل کی۔

اردو میڈیم میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والی طالبہ فاطمہ مہک نے 89.12% سے کامیابی حاصل کی۔

کنڑا میڈیم میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والی طالبہ پوتر ایریا گونڈا جس نے 98.72 % نمبرات حاصل کیے۔

Share this post

Loading...