بھٹکل26؍ مئی2021(فکروخبرنیوز) شہر میں آج ایس پی شیوا پرکاش دیوراجو نے دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔
یہاں اخباری نمائندوں سیبات چیت کرتے ہوئے انہوں نے شہر میں ٹیسٹنگ کو بڑھانے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی گذارش کی۔ بھٹکل دورہ کے متعلق انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے پہنچے ہوئے ہیں اور یہاں کی گراؤنڈ رپوٹ حاصل کرنے لیے آئے ہیں۔
ایس پی نے کئی سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دو پہیہ سواریوں کو چھوٹ کے ایام میں زیادہ تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کے اندیشے کی وجہ سے اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ یہ صرف بھٹکل نہیں بلکہ دیگر تعلقوں سے یہی شکایات موصول ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضروری اشیاء کو گھر گھر پہنچانے کے انتظامات پر غور کیا جارہا ہے۔ اس بات پر حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے لیکن ضلع انچارج وزیر اور ڈپٹی کمشنر کو میرا یہی مشورہ رہے گا۔
Share this post
