بھٹکل 15؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) اب عوام کو اپنے محلوں میں حکومت کی جانب سے لگی اشیاء پر نظر رکھنی ضروری ہوگئی ہے ، اس لیے کہ تعلقہ کے کئی علاقوں سے خبریں آرہی ہے کہ اسٹریٹ لائٹ کی بیٹریاں نامعلوم افراد چوری کررہے ہیں۔ تعلقہ میں اہم اہم مقامات پر سولار اسٹریٹ لائٹ لگائے گئے ہیں جس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ رات بھر یہ جلتی رہتی ہے اور صبح خود بخود آف ہوجاتی ہے ، اب خبریں آرہی ہیں کہ تعلقہ میں لگے جگہ جگہ ان سولار لائٹ کی بیٹریاں چوری کی جارہی ہیں۔ تازہ واردات شرالی میں پیش آئی ہے جہاں درگا پرمیشوری مندر کے قریب لگے ایک سولار لائٹ کی بیٹری چوری کی گئی ۔چوری کی یہ پوری واردات مندر کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل بینگرے میں بھی اس طرح کی وارداتیں پیش آنے کی باتیں کہی جارہی ہیں۔ فی الحال سی سی ٹی فوٹیج کی بنیاد پولیس چوروں کو تلاش کررہی ہے۔
Share this post
