بھٹکل05؍ دسمبر 2022(فکروخبرنیوز) پری میٹرک پہلی سے آٹھویں تک کے لیے جاری نیشنل اسکالرشپ منسوخ ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کرنے اور اسے دوبارہ بحال کرنے کے مطالبہ کے ساتھ ایس آئی او بھٹکل یونٹ کی جانب سے کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے اسے دوبارہ بحال کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
طالش مشائخ اور اس کے ساتھیوں نے آج منی ودھان سودھا پہنچ کر یہ میمورنڈم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ کہنا ہے کہ آر ٹی ای کے تحت پہلی سے آٹھویں تک کے طلبہ وطالبات کو مختلف سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اس لیے انہیں اسکالرشپ کی ضرورت نہیں ہے لیکن ہمارا ماننا یہ ہے کہ اسکالر شپ ایک اسکیم ہے جو آر ٹی ای کے تحت نہیں آتی۔ انہوں نے وزیر تعلیم بی سی ناگیش سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلہ کو منسوخ کرنے کے لیے کوشش کریں۔
Share this post
