بھٹکل 08ستمبر 2020(فکروخبر/موصولہ رپورٹ ) گذشتہ دنوں ایس، آئی، او بھٹکل یونٹ اور APCR اترکنڑا کیمٹی کے ایک وفد نے طلباء کے تعلیمی (خصوصا RTE کے تحت نئے داخلوں اور زیر تعلیم طلباء) کے مسائل کو لیکر بھٹکل تعلقہ BEO کے ساتھ ملاقات کی۔ موصوف نے بتایا کہ جہاں تک امسال RTE کے تحت نئے داخلوں کا تعلق ہے سرکار کے نئے سرکلر کے مطابق کچھ نئے اصول و ضوابط کے ساتھ آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 24/ جون تا 8 جولائی 2020 تھی۔ مگراس مرتبہ بہت کم طلباء نے داخلہ لیا ہے۔ جن طلباء کو آن لائن درخواست دینے کے بعد جس اسکول میں سٹ مل چکی ہو وہ فوری طور پر 1 تا 10/ ستمبر 2020 متعلقہ اسکول میں ایڈمیشن کروائیں۔ سرکار کی جانب سے آن لائن جاری کردہ سرکلر کے مطابق اسکولوں کو ہدایات دی جاچکی ہیں کہ 1 تا 10/ ستمبر 2020 تک طلباء کے سرپرستوں سے حاصل کردہ تمام تفصیلات ایجوکیشن افسر کو پہنچائیں۔
وفد کی جانب سے یہ پوچھے جانے پر کہ RTE کے تحت شہر کے مخلتف پرائیوٹ اسکولس میں گذشتہ کچھ سالوں سے زیرتعلیم طلباء کو فری ایڈمیشن وغیرہ کی سہولیات جاری ہیں؟ محترم BEO نے ان تمام اسکولوں کی لسٹ وفد کے حوالے کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ RTE کے تحت زیر تعلیم طلباء کو گذشتہ کی طرح امسال بھی تمام تر سہولیات مہیا رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولیات کے برخلاف شکایت موصول ہونے پر اس اسکول کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اور انہوں نے وفد سے درخواست کی کہ اگر کسی طالب علم کے سرپرستوں سے شکایتیں موصول ہوئی ہوں تو ہمیں فورا مطلع فرمائیں۔
وفد میں ایس، آئی، او کی جانب سے سید یوسف، ریان قاضی اور نہیل دامودی جبکہ اے،پی،سی،آر کی جانب سے ضلعی سکریٹری قمرالدین کے علاوہ سیدانعام اور محمد ناشد موجود تھے۔
مزید تفصیلات و رہنمائی کے لئے ذمہ داران سے رابطہ کریں۔
1) Yousuf 9535060097
3) M.Qamr 9148529567
3) Shuaib 7760274727
Share this post
