بھٹکل ۔۔۔صدیق اسٹریٹ میں واقع ایک گھر میں پیش آئی چوری کی واردات(مزید ساحلی خبریں )

قتل کے معاملہ میں ملوث چار ملزمان پو لیس حرا ست میں 

منگلو رو۔28؍ مارچ۔2017۔(فکرو خبر نیوز) ایک سال قبل سورتکل کے رہنے والے پر وین پجا ری کے ساتھ پیش آئے قتل کے معاملہ میں ملوث چار ملزمان کو سٹی کرا ئم برا نچ نے گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار شدہ ملزمان کی شنا خت کٹی پلا کے رہنے والے نو فل بشیر (42)کنجتا بیل ک نامی علاقے کے ساکن نا صر (30) بنٹوال تعلقہ کے شبیر (21)اور سورتکل کے شبیر(31)کے طور پر کر لی گئی ہے ،گرفتار کئے جا نے کے بعد ان کے پاس مو جود ایک مو ٹر با ئیک اور اور ایک سیل فون بھی ان کے پاس سے ضبط کر لیا گیا ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ 19 ؍ فروری 2016 کو نکھل بھا رت اور ارجن نے انصار نا می شخص پر کلیگڈے کے قریب حملہ کر دیا تو21 ؍ فروری کے دن اس حملہ کا بد لہ لینے کے لئے چا ر لوگ دو بائیک پر آئے ،اور پرکاش پجا ری جو ایک دکان میں جا رہا تھا ،اس کو روک کر اس پر قاتلا نہ حملہ کر تے ہو ئے وہاں سے فرار ہو گئے،جس کی بنا پر پرکاش کو سخت ترین چو ٹیں آئی ،آخر کار وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے اس دنیا سے چل بسا ،ایک سال سے سٹی کرائم برانچ کی ٹیم ان ملزمان کی تلاش میں تھی ،آخر کار ان کو گرفتار کر نے میں آج کامیاب ہو گئی۔

بس کے ٹکرا جا نے سے سا ئیکل پر سوار ایک چودہ سالہ طالب علم ہلاک 

کندا پور۔29؍ مارچ ۔2017،(فکرو خبر نیوز)ساٗیکل پر سوار ایک ایک چودہ سالہ لڑکے سے تیز رفتار بس کے ٹکرا جا نے سے مو قع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی ہے ،مہلوک کی شنا خت ھینگا ولی کے رہنے والے لکشمن نا ئیک کے لڑ کے وجے نا ئیک کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،کہا گہا ہے کہ وجے گو رنمنٹ اسکول کے آٹھویں کلاس میں زیر تعلیم تھا ،اور یہ روزانہ اپنی سائیکل کے سہا رے اسکول آیا جا یا کر تا تھا ،آج شام و جے اپنی معمول کے مطا بق سا ئیکل پر سوار ہو کر اپنے گھر جا رہا تھا ،لیکن جب وہ اماسیبیل مسجد کے پاس پہنچاہی تھا کہ کندا پور سے اماسیبل جا نے والی ا ایک تیز رفتار نجی بس اس سے ٹکرا گئی ،جس کے نتیجہ میں وہ مو قع پر ہی ہلاک ہو گیا ،اماسیبیل پو لیس تھا نہ میں کیس درج کر لیا گیا ہے ۔

Share this post

Loading...