بھٹکل : شیرور میں دو نوجوان تیراکی کے دوران ہوئے غرق، نعشیں بازیافت ، بیندور پولیس تھانہ میں معاملہ درج

بھٹکل 02؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) سیاحت کے لیے گئے دو نوجوان تیراکی کے دوران ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات شیرور کے جنگلی پیر علاقہ میں آج شام پیش آئی ہے۔ مہلوک نوجوانوں کی شناخت ضمیر ابن امام صاحب(19) اورراجو ستیش نائک (38) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔دونوں کا تعلق بھٹکل کے کارگیدے سے بتایا جارہا ہے۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق قریب دس افراد آج جنگلی پیر سیاحت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ مذکورہ دونوں افرادتیراکی کی غرض سے پانی میں اترگئے۔ آگے بڑھتے بڑھتے ایک ایسی جگہ پر پہنچے جہاں سے واپس آنا ان دونوں کے لیے دشوار ہوگیا۔واپسی کے دوران یہ دونوں غرق ہوگئے۔ موقعہ پر موجود لوگوں نے بڑی کوششوں کے بعد ان کی نعشیں بازیافت کیں۔ بیندور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بیندور منتقل کی جاچکی ہیں۔

Share this post

Loading...