بھٹکل شفا کراس پر ایمبولینس لاری سے ٹکراگئی ، سبھی مسافر محفوظ

BHATKAL accident, Bhatkal shifa cross, shifa cross accident,

بھٹکل 21 جنوری 2022 ( فکر و خبر نیوز) آج جمعہ شام ساڑھے پانچ بجے شفا کراس کے قریب ایک تیز رفتار ایمبولینس لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایمبولینس کے سامنے والے حصے کو شدید نقصان پہنچا لیکن اس پر سوار  سبھی مسافر محفوظ ہیں۔ بتایا جا رہا  ہے کہ ایمبولینس ہوناور سے ایک مریضہ کو لے کر منی پال جارہی تھی۔ اس پر ایک خاتون سمیت تین افراد بھی سوار  تھے۔ جائے واقعہ پر کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور مریضہ کو دوسری ایمبولینس میں منتقل کرنے میں اپنا تعاون پیش کیا ۔ جسے فوری طور پر دوسرے ایمبولینس کی مدد سے منی پال روانہ کیا گیا۔
حادثہ کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ٹرافک نظام متاثر رہا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے ٹرافک بحال کی۔

Share this post

Loading...