بھٹکل :  شمس نور نرسنگ ہوم میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد،44یونٹ خون عطیہ کیا گیا

بھٹکل 26/ اگست 2016(فکروخبر نیوز)  شہر کے شمس نور نرسنگ ہوم میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی لوگوں نے خون عطیہ کرکے اس کارِ خیر میں حصہ لیا۔ شمس نور نرسنگ ہوم کے ذمہ دار جناب قطب لنکا نے فکروخبر کو بتایا کہ یہ خون عطیہ کیمپ اڈپی اور بھٹکل کے سرکاری اسپتالوں کی شراکت کے ساتھ منعقد کیا گیا جس میں 44یونٹ خون عطیہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر منعقدہ مختصر سے پروگرام میں ڈاکٹر سویتا کامتھ نے خون عطیہ کرنے کے فوائد پر رشنی ڈالی اور ساتھ ساتھ اس کے ذریعہ سے انجام پانے والی خدمات کا بھی تذکرہ کرکے خون عطیہ کرنے والوں کو مبارکباد ی پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شمس نور، ڈاکٹر وینا، نذیر قاسمجی، عمران لنکا، نثار رکن الدین ادر یگر سماجی کارکنان بھی موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...