بھٹکل 25/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز) ملک بھر میں چل رہے لاک ڈاؤن کا صحیح استعمال کرنے کے لیے مختلف قسم کے مقابلے منعقد کرکے بچوں کی ذہنی اور فکری تربیت پر زور دیا جارہا ہے۔ بچوں کو اسلامی معلومات کے ساتھ ساتھ ان میں عبادت کا ذوق پیدا کرنے کے لیے اب جامع مسجد بھٹکل کے شبینہ مکتب مدرسہ تعلیم القرآن کے تحت بھٹکل کے جملہ شبینہ مکاتب کے طلباء کے لیے انوکھے طرز کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ ذمہ داروں نے فکروخبر کو بتایا کہ بچوں کے اوقات کو صحیح استعمال میں لانے کے مقاصد کے تحت یہ مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں فرض نماز، سنتیں اور نوافل، تراویح، تہجد اور تلاوتِ قرآن مجید کے ساتھ ساتھ مسنون اذکار کی روزانہ کی تفصیلات ارسال کردہ چارٹ پر درج کرنے ہوگی۔ جن کی کارکردگی بہتر ہوگی انہیں ہر دس دن میں خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔
مقابلہ کے ذمہ داروں نے کے لیے وھاٹس اپ گروپ بنائے ہیں اور اس کی لنک کا استعمال کرکے ہم گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے بچوں کی صحیح تفصیلات ذمہ داروں تک پہنچا سکتے ہیں۔
ذمہ داروں نے بچوں کے سرپرستان سے درخواست کی ہے کہ اپنے بچوں کو اس مقابلہ میں شریک کروار کر ان کے اوقات کو کارآمد بنائیں۔
مقابلہ میں شرکت کے لیے وھاٹس اس وھاٹس اپ گروپ کی لنگ کا استعمال کریں۔
https://chat.whatsapp.com/KSQJ4GawvqhI9hFk7WEi0F
مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کریں۔
8867928312
9742903894
9663030496
Share this post
