بھٹکل : شبینہ مکتب مسجد فاطمہ ماسٹر کالونی  کے طلبہ کے درمیان نماز کی پابندی کا مسابقہ : اول انعام میں سائیکل کے حقدار بنے ابراہیم مصبا

Bhatkal, Bhatkal shabeena maktab, shabeena maktab masjide fatima bhatkal, shabeena maktab masjide fatima master colony, masjide fatima jamia abad road, musabaqah namaz ki pabandi

بھٹکل 9 مارچ 2022(فکروخبرنیوز) شہر کی جامعہ آباد روڈ پر واقع مسجد فاطمہ ماسٹر کالونی کے شبینہ مکتب کے طلبہ کے درمیان نماز کی پابندی کے مسابقہ میں اول انعام ابراہیم ابن ڈاکٹر عبدالرؤوف مصبا نے حاصل کیا۔

اس موقع پر انجمن اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے سینئر استاد جناب ماسٹر صادق صاحب  اور ڈاکٹر عبدالرؤف صاحب نے بچوں کو نصحیتیں کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے انعامی مقابلے بچوں کی ہمت افزائی کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔ گو کہ اس عمر میں بچوں پر نماز فرض نہیں ہوتی لیکن ابھی سے اس کی پابندی کریں گے تو آگے چل کر نماز کی پابندی کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ انہوں نے بچوں کو دعائیں سیکھنے اور اپنے استاد کی نگرانی میں رہ کر آگے بڑھنے کی نصیحتیں کرتے ہوئے کہا کہ آپ زیادہ سے زیادہ سبق لے لیں ،  آپ کس اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ کسی بھی صورت میں آپ کی حاضری اور سبق کا ناغہ نہ ہونے پائے۔

اب نماز کی پابندی کے ساتھ درجہ کی حاضری کی پابندی اور اسباق کی پابندی کرنے والوں کے درمیان بھی انعامات تقسیم کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر امام مسجد واستاد شبینہ مکتب مولوی عتیق الرحمن ڈانگی ندوی ، حافظ سالک، حافظ ذکوان ، ساحل ، انوف ، احمد اور دیگر موجود تھے۔

Share this post

Loading...