یہ سیمینار ان شاء اللہ اپنی نوعیت کا منفرد سیمینار ہوگا جس میں اسٹیج پر موجود مہمانوں (علماء وماہرین تعلیم )سے تقریر وں کے بجائے نئی نسل پر اسلام پر اعتمادکی کمی کے حوالہ سے سوالات کیے جائیں گے اور اس کا حل دریافت کیا جائے گا اس میں شرکاء سیمینار بھی بحث میں حصہ لے سکیں گے۔ اس سلسلہ میں دل چسپی رکھنے والے حضرات اس موضوع کے تعلق سے اگر سوالات اور لائحہ عمل پیش کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم جلد اواٹس ایپ نمبر 9886505238مولانا داؤود خلیفہ ندوی یا 7353307618مولانا مستقیم محتشم صاحب ندوی کے پتہ پر روانہ فرمائیں تاکہ اس سے اس اہم اور تاریخی سیمینار کو بامقصد بنانے میں مدد مل سکے۔جنرل سکریٹری اکیڈمی بھٹکل حضرت مولانامحمد الیاس فقیہ احمداندوی نے اس بات کی اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سیمینار کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ملک بھر سے افراد کو اس کو براہِ راست استفادہ کرسکے اس لئے فکروخبر آن لائن چینل میں راست (لائیو)نشر کی جائے گا
Share this post
