بھٹکل سیلاب متأثرین کے لیے مجلس اصلاح وتنظیم نے کی امداد کی اپیل

bhatkal, selab, bhatkal selab, bhatkal tanzeem, tanzeem bhatkal,

بھٹکل 04؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں آنے والے حالیہ سیلاب سے متأثرہ افراد کی امداد کے لیے مجلس اصلاح وتنظیم نے ایک اپیل جاری کرتے ہوئے لوگوں سے امداد کی اپیل کی ہے۔

تنظیم کی طرف سے جاری ریلیز کے مطابق بھٹکل میں یکم اگست کی شب موسلادھار بارش نے جو تباہی مچائی ہے اس سے آپ حضرات اچھی طرح واقف ہیں ، بہت سے علاقوں میں بارش کا پانی مکانوں کے اندر تک پہنچ کر مکان کے سازوسامان کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ سینکڑوں گھر ایسے ہیں جہاں پر روز مرہ استعمال کی اشیاء مکمل طور پر ضائع ہوگئی ہیں ۔ مین روڈ کی اکثر دکانوں میں بھی پانی داخل ہوکر دکانوں کی فروخت کیے جانے والے سامان کو کافی زیادہ نقصان پہنچ کر دکانداروں کے لیے بڑے خسارے کا سبب بنا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں۔

مصیبت کی اس گھڑی میں ہمارے اپنے ہی افراد کا مالی تعاون کرنا اور نقصان کی بھرپائی کرنا ہم سبھوں کا اخلاقی فریضہ ہے ۔ اسی جذبہ کے تحت مجلس اصلاح وتنظیم کی طرف سے سیلاب سے متأثرہ افراد کی مالی امداد کے لیے ریلیف فنڈ جمع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے پریشان حال بھائیوں اور بہنوں کی امداد کے لیے فراخدلی کے ساتھ عطیہ دیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بڑے اجر وثواب سے نوازیں گے۔

Share this post

Loading...