بھٹکل سے اڈپی علاج ومعالجہ کے لیے جانے والوں کو 127پاس جاری کیے جاچکے ہیں

بھٹکل 18/اپریل 2020(فکروخبر نیوز)  لاک ڈاؤن کی وجہ سے اترکنڑا ضلع سے اڈپی ضلع میں داخل ہونے کے لیے بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بورڈ سیل کیے جانے وجہ سے خصوصی طور پر بھٹکل واطراف کے عوام کو جو پریشانیاں لاحق ہورہی ہے وہ ظاہر ہے۔ انہیں طبی جانچ اور علاج ومعالجہ کے لیے اڈپی اور منگلور کا ہی رخ کرنا پڑتا ہے اور ان حالات میں یہاں جانا آسان بھی نہیں ہے۔ اس کے لیے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے خصوصی پاس جاری کئے ہیں جو ان ہی کے دفتر میں جاکر متعلقہ ڈاکٹر کے پاس علاج ومعالجہ کے اہم دستاویزات کی جانچ کے بعد ہی جاری کیے جاتے ہیں۔ اڈپی اور منگلورو علاج ومعالجہ کے لیے جانے والے بہت سے افراد اسسٹنٹ کمشنر جاکر پاس حاصل کرنے کا کام کررہے ہیں۔ 
    فکروخبر کے مطابق 7اپریل سے 15اپریل تک 127پاس جاری کیے جاچکے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ روزانہ دس، بارہ، پاس جاری کیے جارہے ہیں تاکہ علاج ومعالجہ میں لوگو ں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

Share this post

Loading...