بھٹکل سے شائع ہونے والے بچوں کارسالہ’’ُپھول‘‘ کا ماہانہ پروگرام

طلبہ کی تعداد ہر مرتبہ بڑھ رہی ہے اور انعامات کی فہرست بھی طویل سے طویل تر ہوتی جارہی ہے،گذشتہ کل ہوئے پروگرام میں مختلف نوعیتوں کے قریب ڈیڑھ سو سے زائد انعامات تقسیم ہوئے،اور پھول کے لیے خدمت کرنے والوں اور پھول سے دلچسپی رکھنے والے ننھے کارکنان کو خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا...مولانا سمعان صاحب خلیفہ ندوی کی صدارت میں منعقد جلسے میں بچوں کے علاوہ شہر کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور پھول کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے بچوں کو اس میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تاکید کی..اس موقع پر پھول کے اساسی رکن مولانا عبدالنور فکردے ندوی نے بھی اپنے پیارے اور دلکش انداز میں پھول کے قارئین کو اپنا پیغام پیش کیا،مدیر ماہنامہ پھول مولانا عبداللہ دامدا ابو ندوی نے بچوں اور آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا اور جلسے کا مقصد اور غرض وغایت بیان کی...نظامت کے فرائض پھول کے نائب مدیر مولانا معظم شاہ بندری ندوی نے انجام دی. ...

Share this post

Loading...