بھٹکل 05/ ستمبر 2016(فکروخبر نیوز) سمندر میں گرکر لاپتہ ہونے والے بھٹکل کے مقیم شخص کی لاش آج یہاں کے ونلی علاقہ میں برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھٹکل کے ماوین کروے سے تعلق رکھنے والے شنکر منجوناتھ کھاروی گذشتہ پانچ روز قبل لاپتہ ہوگیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ ماہی گیری کے دوران سمندر میں گرگیا تھا۔ اطلاع پاکر لوگ متعلقہ مقام پر جمع ہوگئے اور اس کی تلاشی مہم کا آغاز کیا گیا۔ مختلف جگہوں پر تلاشی کے بعد اس کا کوئی پتہ نہیں چلا تھا۔ آج ونلی سے خبر آئی ہے کہ یہاں ساحل پر ایک لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیق میں نعش شنکر منجوناتھ کی حیثیت سے کرلی گئی۔ پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال روانہ کردیا ہے۔
Share this post
