بھٹکل : صبیحہ سیفی کے بھیانک قتل کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا کینڈل مارچ ، قاتلوں کی جلد گرفتاری اور عصمت دری کرنےوالوں کے خلاف سخت قانون کا مطالبہ

بھٹکل 07؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز) صبیہ سیفی کی عصمت ریزی کے بعد اس کے بھیانک قتل کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے آج ایس ڈی پی آئی بھٹکل نے کینڈل مارچ کیا۔

سلطانی مسجد  سے نکلا یہ مارچ شمس الدین سرکل پہنچا جہاں ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داران نے صبیہ سیفی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

پارٹی کے اہم ذمہ دار جناب توفیق نے بتایا کہ محکمۂ پولیس کی وجہ سے ہم لوگ اپنے گھروں میں چین کی نیند سورہے ہیں لیکن جب یہ محکمہ میں اپنی خدمات انجام دینے والی لیڈی کانسٹیبل محفوظ نہیں ہے تو پھر دوسری لڑکیاں کیسے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ انہوں نے عصمت دری کرنے والوں کے خلاف سخت قانون لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مودی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بیٹی پڑھاؤ اور بیٹی بڑھاؤ کے نعرہ دینے والے سوچ لیں کہ جب بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں تو ہم کیسے بیٹی پڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی لاش دہلی سے ہرہانہ لے کر پھینکی گئی ۔ نہ ہریانہ میں ایف آئی آر ہوا اور نہ دہلی میں۔ اب اس کے اہلِ خانہ کو دس اور بیس لاکھ روپئے معاوضہ دینے کی بات کہی جارہا ہے۔ کیا اس سے آواز خاموش کرنے کی چال چلی جارہی ہے۔ ہندوستان کے ایک سو کروڑ عوام ایک ایک روپیہ بھی جمع کریں تو ایک سو کروڑ ہوجائیں گے۔ انہوں نے فوری طور پر صبیہ کے اہلِ خانہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔

Share this post

Loading...