بھٹکل29؍ دسمبر2020(فکروخبرنیوز) کرناٹک میں گئو کشی پر آرڈیننس لانے کے خلاف بھٹکل ایس ڈی پی آئی یونٹ کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے اسے کسان او دلت مخالف قرار دیا گیا۔ تحصیلدار دفتر کے باہر ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی اور حکومت کی جانب سے پاس کیے گئے آرڈیننس کی تفصیلات بھی فراہم کی۔ بھٹکل ایس ڈی پی آئی کے ذمہ دارجناب توفیق نے کہا کہ کسانوں کے لیے ایک گائے قیمتی چیز ہے وہ جب چاہے اسے فروخت کرسکتے ہیں اور اپنی ضروریات کی تکیمل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آر ڈیننس لاکر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ ہم بھی اس بات کو مانتے ہیں کہ دودھ دینے والی گائے اوردانت نکلنے سے پہلے بچھڑوں کو ذبح نہیں کرنا چاہیے۔ اس آرڈیننس کے لانے کے بعد مسلمانوں سے زیادہ کسانوں کو اور دلتوں کو نقصان ہونے والا ہے۔
ایس ڈی پی آئی نے تحصیلدار کے ذریعہ کرناٹک گورنر کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے اس آر ڈیننس پر دستخط نہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
Share this post
