بھٹکل 09؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز ) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑھتی کے پیشِ نظر کانگریس کی جانب سے کل بروز پیر 10؍ ستمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ اترا کنڑا ڈپٹی کمشنر نے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے ضلع کے جملہ اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے آج شام میں منعقدہ ہنگامی نشست میں بھی بند کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا اور شہر کے تمام دکانداروں سے بند کو کامیاب بنانے میں تعاون پیش کر نے کی درخواست کی تھی جس کے بعد اسکولوں کے تعلق سے چھٹی کے سلسلہ میں مختلف باتیں سوشیل میڈیا پر گردش کررہی تھیں ۔ تقریباً رات آٹھ بجے ڈپٹی کمشنر نے جملہ اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد شہر کے جملہ اسکولوں اور کالجوں سمیت مدارس میں بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور اس کے جملہ مکاتب سمیت انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے سبھی شعبۂ جات ،علی پبلک اسکول ، نونہال سینٹرل اسکول ، شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول اور شہر کے جملہ اسکولوں میں چھٹی رہے گی۔
Share this post
