بھٹکل 19؍مئی2021(فکروخبرنیوز) کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں معاشی طور پر ہر کوئی متأثر ہے۔ کاروبار پر بریک لگنے کے بعد لوگوں کا حال بے حال ہے۔ ایک طرف کورونا کی وجہ سے پریشانیاں بڑھ رہی ہیں تو دوسری طرف لوگوں کے لیے غذائی ضرورتیں بمشکل پوری ہورہی ہیں۔ ان حالات میں بھٹکل منڈلی کے ستیاناراینا اسپورٹس کلب کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے تحت روزانہ کئی کھانے کے پیکٹ مفت تقسیم کیے جارہے ہیں۔
فکروخبر سے بات چیت کے دوران رمیش نائک نے بتایا کہ گذشتہ نو دنوں سے اہم شاہراہ سے گذرنے والی سواریوں کے ڈرائیوروں میں کھانا تقسیم کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسپتالوں میں مریضوں اور ان کی تیمارداری میں مصروف افراد کو بھی وہ کھانا تقسیم کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ذات پات اور مذہب کا فرق کیے بغیر انسانیت کے نام پر یہ کام کررہے ہیں اور آئندہ بھی مختلف سماجی کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فی الحال ان کے پاس کوئی خاص بجٹ نہیں ہے۔ بس چند دوست مل کر اپنے گھر پرہی کھانا تیار کرتے ہیں اور تقسیم کرتیہیں۔ مستقبل میں اگر کوئی اس کے لے تیار ہوا تو پھر مزید سماجی خدمات کے لیے وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
Share this post
