بھٹکل سرکاری اسپتال میں ڈائیلاسیس سینٹر کا ہوگا افتتاح

اس موقع پر صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک نیپرولوجی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کے ایم سی بنگلور کے ڈاکٹر میور پربھو ، ایم ڈی ۔ڈی این بی (نیپرلوجی) اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ دراصل سرکار کی جانب سے ایک ضلع میں ایک ڈائیلاسیس سینٹر کا قیام ہوتا ہے لیکن شہر اوراطراف کے عوام کی سہولیات کی خاطر روٹری کلب نے اس کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس میں کلب کے ذمہ داروں نے بتایا کہ اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ٹاپ ایمرجنسی ہیلپنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے بلڈ بنک کا افتتاح کرناٹک کے وزیر سیاحت آروی دیش پانڈے کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا۔ اب عوام کی لیے ایک اور سہولت دستیاب کی گئی ہے ۔ امید ہے کہ عوام اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔ اس موقع پر راجیش نائک ، نذیر قاسمجی اور ایڈوکیٹ خان صاحب اور دیگر کلب کے ذمہ دارن کے علاوہ میڈیا کے احباب موجود تھے ۔

green vally 3 final

مزید معلومات کے لیے اس ویب سائٹ پر وژٹ کرسکتے ہیں

www.gvnshool.net 

Share this post

Loading...