بھٹکل سرکاری کالج میں خاتون طالبہ کا برقعہ کھینچ کرزیادتی کی کوشش؟(مزید خبریں )

اور یہ سب اُس نے دیگر طلبہ کے سامنے کیا جس کے چشم دید گواہ کئی طلبہ ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد ٹاؤن پولس اسٹیشن پی ایس آئی ، ڈیسوذااور پولس کانسٹیبل نے سرکاری کالج پہنچے ۔متاثرہ طالبہ اور سرکاری کالج کے پرنسپال ڈر اشفاق ایم سے تفصیلات حاصل کیا ۔ کالج پرنسپال کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ طالبہ کو کالج بلانے کے بعد ملزم کے خلاف قانونی کارہ جوئی کریں گے۔


مسافروں نے گلے سے سونے کی جھپٹنے والی خاتون کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا 

منگلور 08؍ اگست (فکروخبرنیوز) بس پر سفر کرنے کے دوران ایک خاتون کی جانب سے ایک بچے کے گلے سے چین جھپٹنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مسافروں نے خاتون کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد پولیس کے حوالے کردئیے جانے کی واردات پیش آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سورتکل کی مقیم چترا اپنے بچے اور دیگر اہلِ خانہ کے ہمراہ منگلور جارہی تھی۔ اس دوران بس پرموجود بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک عورت بچے کی گلے سے چین جھپٹنے کی ناکام کوشش کررہی تھی ۔ مسافروں نے خاتون کی اس حرکت کو بھانپتے ہوئے کنڈکٹر کو اس بات کی اطلاع کردی جس نے فوری طور پر ملکی پولیس کو اطلاع کرنے کے بعد خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بس کنڈکٹر شیٹی کا کہنا ہے کہ بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی لوگ اس طرح کی حرکت کرتے ہیں ۔ملحوظ رہے کہ اس طرح ایک خاتون کے گلے سے چین جھپٹے جانے کی واردات دوروز قبل بھی کنی گولی علاقے کے قریب پیش آئی ہے جہاں بائک پر سوار دو لوگوں نے ایک خاتون کے گلے سے چین جھپٹنے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ 

Share this post

Loading...