حادثے کی شدت کی نوعیت ایسی تھی کہ مظفر شربڑی نے موقع پر واردا ت پر جاں بحق ہوگئے۔ پولس تھانے میں متعلقہ ٹینکر کو ضبط کرلئے جانے کے بعد ڈرائیور کوحراست میں لئے جانے کی خبر ہے اور شکایت درج کرلی گئی ہے ۔
منگلور کے بچپے عید گاہ مسجد پر پتھراؤ کرکے ماحول بگاڑنے کی کوشش
منگلور 02؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) یہاں کے مضافاتی علاقے بچپے کی عیدگاہ مسجدپر چند نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پتھراؤ کیے جانے کی واردات منگل کی صبح منظر عام پر آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیر کی رات چند نامعلوم افراد نے بچپے کے قریب پرکوڑی دوارا میں واقع عیدگاہ مسجد پر پتھراؤ کرتے ہوئے پھر ایک مرتبہ پرامن ماحول میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ۔ اس واردات میں مسجد کے کھڑکیوں کے شیشوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مسجد پر پتھراؤ کی خبر ملتے ہی کثیر تعداد میں لوگ مسجد کے پاس جمع ہوگئے اس دوران انسپکٹر ناگراج کی قیادت میں پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم بھی جائے واردات پر پہنچی اور حالات کو پرامن بنائے رکھنے کی اپیل کی۔ بچپے جمعہ مسجد کمیٹی کے صدر نے اس سلسلہ میں پچپے پو لیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ عوام نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد خاطیوں کو گرفتار کرے۔
اڈپی : ٹرین کی زد میں آکر نوجوان کی خودکشی
اڈپی 02؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) ایک نوجوان کی جانب سے ٹرین کی زد میں آکر خودکشی کیے جانے کی سنگین واردات اندرالی کے قریب کل پیش آئی ہے۔مہلوک شخص کی شناخت چندرکانتھ شیٹی (30) مقیم کوٹاڈو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیر کی رات ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد وہ اڈپی لوٹا اور دوسرے ہی روز اس نے ریلوے ٹرک پر خودکشی کرلی ۔ خودکشی کرلیے جانے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل پایا۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص یکشاگانا کی کہانی لکھا کرتا تھا اور نشہ کا عادی تھا۔ اڈپی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
انکولہ میں پیش آیا بھیانک سڑک حادثہ :کار پر سوار سات افراد ہلاک
انکولہ 02؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) اومنی کار اور ٹپر لاری کے مابین پیش آئے بھیانک تصادم میں اومنی کار پر سوار سبھی افراد کے ہلاک ہونے کی سنگین واردات کل دوپہرمیں پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انکولہ پولیس تھانہ میں بیلسے کے قریب اہم شاہراہ 66پر یہ سڑک حادثہ پیش آیا۔ مہلوک افراد کی شناخت شہزاد صاحب (70) عابدہ (60) ہنومنتپا (68) کلمّا (65) فقیرپا (24) ہنومنتپا بڈکارا (35) اور اومنی ڈرائیور کبیرپا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ افراد کا تعلق ہاویری ضلع کے ہٹالا علاقے سے ہے جہاں سے یہ افراد علاج کے لیے کاروار کے قریب ہلگا آئے ہوئے تھے ۔ علاج کے بعد گھر واپسی کے دوران یہ بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا۔ انکولہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے۔
بنٹوال : لاری ڈرائیور کی لاپرواہ ڈرائیونگ کے نتیجہ میں دو بھائی جاں بحق
بنٹوال 02؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) ریت سے لدی لاری اوور ٹیک کرنے کے دوران بائک سے ٹکرانے کی وجہ سے بائک پر سوار دو نوں بھائیوں کے موقعۂ واردات پر جاں بحق ہونے کی واردات گڈیار کے قریب اہم شاہراہ پر آج پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عاشق (26) اور شفیق (23 ) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ دونوں بھائی بذریعہ بائک اپناانگڈی سے منگلور جانے کے دوران منگلور سے بنگلور جانے والی ایک تیز رفتار لاری اوورٹیک کرنے کے دوران ان کی بائک سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے یہ دونوں زمین پر آرہے اور دونوں نے اپنی آخری سانس لی۔ سڑک حادثہ کے بعد لاری ڈرائیور فرار بتایا جارہا ہے۔ واردات کے منظر عام پر آنے کے بعد مشتعل ہجوم نے تمام ریت سے لدی لاریوں کو روکتے ہوئے سخت احتجاج کیا ۔ اور موقعۂ و اردات پر ڈپٹی کمشنر یا تحصیلدار کو پہنچنے کے مطالبے کو لے کر بیٹھ گئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ عاشق کی ابھی کچھ دنوں میں شادی ہونے والی تھی ۔ پتور ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے
Share this post
