بھٹکل : سرکاری عملہ بتاکر عوام سے دستاویزات حاصل کرنے کی کوشش کو نوجوانوں نے بنایا ناکام ، اے پی سی آر ملزمین کے خلاف کرے گی قانونی کارروائی

بھٹکل 31/ دسمبر 2019(فکروخبر /پریس ریلیز) گذشتہ تین روز قبل مورخہ 26/ ڈسمبر 2019 بروزجمعرات CSC-E-Governance Services کی I'D لئے تقریبا چار غیر مسلم نوجوان جب شہر بھٹکل کے ابوذر کالونی میں گھر،گھر پہنچ کر آپنے آپ کو سرکاری عملہ بتلا کر دستاویزات کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس علاقہ کے کچھ فعال نوجوانوں نے ان سے انکے سرکاری عملہ ہونے اور ذمہ داری سونپے جانے کا ثبوت طلب کیا تو وہ لوگ پریشان ہوکر وہاں سے نکل گئے۔

معتبر ذرائع سے اس واقع کی کل جیسے ہی ہمارے ایکٹوسٹ کو خبر ملی *APCR بھٹکل یونٹ* کا ایک وفد اس علاقہ میں پہنچ کر وہاں کے ذمہ دار نوجوانوں سے ملاقات کے ذریعے واقعہ کی تمام تر تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔ اس کے بعد وفد نے موٹلی پنچایت صدر محترمہ بی بی آمنہ زوجہ اسماعیل صاحب سے بھی ملاقات کی۔ صدر پنچایت بی بی آمنہ کے بقول اس وقت وہ اپنے علاقہ میں موجود نہیں تھی۔مگر جیسے ہی اطلاع ملی بذریعہ فون سروے کے نام سے آنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ڈیپارمینٹ سے ملنے والا پرمیشن طلب کیا تو پیش نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ سروے کرنے والوں میں اسی علاقہ کے دو غیر مسلم افراد بھی شامل تھے۔ APCR کے وفد نے صدر صاحبہ سے تبادلہ خیال کے بعد وہاں کی عوام کی جانب سے پنچایت کو فوری کمپلینٹ دے کر اگلی کاروائی کرنا طے پایا۔
تحفظ حقوق انسانی کی ملک گیر تنظیم APCR نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر(AC) جناب ساجد ملا صاحب کو سروے کے حکم نامہ کے تعلق سے وضاحت چاہی تو اے،سی صاحب نے فی الحال کسی بھی طرح کیحکم نامہ جاری کئے جانے سے انکار کرتے ہوئے درخواست کی کہ اسطرح کی شرارتوں سے انھیں بھی آگاہ کیا جائے تاکہ بروقت کاروائی کی جاسکے۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ضلع ٹمکور میں بھی اسطرح کا واقعہ پیش آنے کے بعد وہاں کے عوام نے ان شرپسندوں کو پولس کے حوالے کرنے کی اطلاع وائرل ہوچکی ہے۔
موجودہ حالات اور صورتحال کے پیش نظر APCR اترکینرا ضلعی کمیٹی عوام الناس کو آپنے آپنے علاقوں میں بیدار رہنے اور بروقت قانونی کاروائی کے ذریعہ انسان دشمن فرقہ پرستوں کی سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنانے کی اپیل کی ہے۔
جناب مولانا سید زبیر     قمرالدین مشائخ
 (صدریونٹ اترکینرا)     (ڈسٹرک سکریٹری)

Share this post

Loading...