بھٹکل سمیت ضلع اتراکنڑا کے چھ اسمبلی حلقوں کی نئی ووٹر لسٹ جاری : جلد چیک کرلیں اپنا نام

bhatkal, yallupur, sirsi, halyal, kumta, karwar, assembly, voter list,

کاروار28؍ اکتوبر2023 (فکروخبرنیوز)  الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق اترا کنڑ ضلع کےہلیال-76، کاروار-77 کمٹہ-78، بھٹکل-79 ، سرسی-80 ، اور یلاپور-81 اسمبلی حلقوں کے لیے ووٹر فہرست کا مسودہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں ووٹر لسٹوں کا مسودہ پولنگ بوتھوں، پنچایتوں، شہری بلدیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ تحصیلداروں، سب ڈویژنل افسروں اور ضلع کلکٹروں کے دفاتر میں عوام کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ عوام ووٹر لسٹوں اپنے نام چیک کرسکتے ہیں۔

یکم جنوری2024 کو جن کی عمر 18 سال مکمل ہوچکی ہے وہ اب بھی  فارم -6 کے ذریعہ درخواست دے سکتے ہیں۔ اسی طرح ناموں کو ہٹانے کے لیے فارم۔7 ، ناموں کی تصحیح کے لیے فارم۔8 کا استعمال کریں۔  یہ فارم پُر کرنے کے 9 دسمبر 2023 تک کا وقت ہے جو اپنے متعلقہ پولنگ آفیسر (BLO) یا اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹرار (تحصیلدار) کے دفتر میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

ضلعی پولنگ اسٹیشنز پر 18 اور 19 نومبر اور 2 اور 3 دسمبر کو خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے۔ حتمی انتخابی فہرست 5؍ جنوری 2024 کو شائع کی جائے گی۔

تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی اپنی جماعتوں سے بوتھ لیول ایجنٹس (BLOs) کا تقرر کرنے کی ضرورت ہے۔ تقرر شدہ افراد کی فہرست، ان کے پولنگ اسٹیشن نمبروں اور موبائل نمبروں کے ساتھ تحصیلدار کو فراہم کی جانی چاہیے۔

18 سے 19 سال کی عمر کے نوجوان ووٹرز کو رجسٹر کیا جائے گا۔ عوام کو موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن اور ترمیم کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ پولنگ افسران کی مدد سے نام اور پتے درست کرنے کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

Share this post

Loading...