بھٹکل 03/اگست 2020(فکروخبر نیوز) گذشتہ چار روز سے بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی کنیرا اور اڈپی میں زور دار بارش ریکارڈ کئی گئی وہیں اترکنڑا میں بھی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ ساحلی کرناٹکا کے اکثر مقامات پر چھ سے سات سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
تیز بارش کی وجہ سے ملکی میں ایک گھر کی چھت کو کافی نقصان پہنچا اور ایک خاتون زخمی ہوگئی جو اسپتال میں داخل ہے۔ ڈائجی ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق حادثہ میں اس کی بیٹا، بہو اور دو بچوں کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔ گھر کے نقصان کا اندازہ چار لاکھ روپئے بتایا جارہا ہے۔
محکمہئ موسمیات کے مطابق اگلے چند دنوں میں بھاری بارش کے امکانات ہیں جس کی وجہ سے آج سے سات اگست تک اورینج الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ماہی گیروں سے بھی فی الحال سمندر میں مچھلی شکار سے دور رہنے کی ہدایات دی گئی ہے۔
Share this post
