بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں میں دوبارہ بارش کے امکانات ، محکمۂ موسمیات نے ماہی گیروں کے لیے جاری کیا الرٹ

بھٹکل 21 نومبر 2021 )فکروخبر/ذرائع) شہر میں کل سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے سمندر میں ہلکی طغیانی نظر آرہی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور مشرقی بحیرہ عرب کی طرف نہ نکلیں۔ کل سنیچر کے روز صبح سے سے شام تک موسلادھار بارش رہی جس کے بعد اس کا زور کم ہوگیا۔ رات میں کچھ وقفہ کے لیے ہلکی بارش ہوئی لیکن آج موسم خوشگوار رہا۔ دوپہردو بجے تک شہر میں تیز دھوپ رہی اور گرمی کا احساس بھی ہوا لیکن شام ہوتے ہوتے موسم دوبارہ تبدیل ہوگیا ہے اور بادل چھاگئے ہیں۔ آج پھر بارش کا امکان نظر آرہا ہے۔   

محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈواور پڈوچیری کے کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے اور پیر سے اس کی شدت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ بنگلورو کے شہری کمشنر جے منجوناتھ نے کلاس 10 تک کے بچوں کے ساتھ ساتھ آنگن واڑیوں کے لیے چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی محکمہ تعلیم نے ریاست بھر کی ضلعی انتظامیہ کو مقامی موسمی حالات کی بنیاد پر اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیوں کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔جنوبی ریاستوں تامل ناڈو، آندھرا پردیش، کرناٹک، کیرالہ اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے متعلقہ واقعات کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال اور ہلاکتیں بھی دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ آندھرا پردیش اب تک بارش سے متعلقہ واقعات میں 25 افراد کی موت واقع ہوچکی ہیں اور اب تک  17 افراد لاپتہ ہیں۔

Share this post

Loading...