بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش، الال میں پانی گھروں میں گھس گیا

بھٹکل 12ستمبر 2020(فکروخبر نیوز)  بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں کل سے طوفانی بارش ہورہی ہے۔ کل کے مقابلہ میں آج زیادہ ہی بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں کل صبح سے بارش شروع ہوئی اور دوپہر تک لگاتار یہ سلسلہ جاری رہا۔ دوپہر کے بعد کچھ وقفہ کے بارش رک گئی لیکن عصر بعد سے آج عصر تک مسلسل بارش ہورہی ہے۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے نالے اور ندیاں بھرگئی ہیں اور پانی نالیوں سے نکل کر سڑکوں پر ٹہر گیا ہے جس کی وجہ سے آمدورفت کے لئے بھی پریشانی ہوئی۔ خستہ حال سڑکوں کا حال بے حال ہے۔ جگہ جگہ پڑے گڈھوں میں پانی بھرگیا ہے اور سواروں کو پتہ ہی نہیں چل رہاہے کہ گڈھوں کی گہرائی کیا ہے؟ پہیے گڈھوں میں پڑتے ہی اللہ اکبر زبان سے بے ساختہ نکل جاتا ہے۔ 
    ساحلی علاقوں میں منگلور میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہاں کے الال علاقہ میں موسلادھار بارش کا پانی کئی گھروں میں چلاگیا ہے  جس کی وجہ سے گھروں کے الیکٹرک اشیاء، فریچ اور واشن مشین سمیت کئی اشیاء کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ گھروں کے باہر کھڑی کی گئی سواریوں میں بھی پانی بھرنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ 
    محکمہئ موسمیات نے دو روز قبل ہی ریڈ الرٹ کا اعلان کیا تھا۔ آثار بتارہے ہے کہ موسلادھار بارش کا یہ سلسلہ کچھ دنوں تک جاری رہے گا۔ 

Share this post

Loading...