بھٹکل سمیت ساحلی اضلاع میں لگاتار پانچ روز سے جاری بارش آج تھم گئی

بھٹکل 14/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز) گذشتہ پانچ دنوں سے بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں جاری بارش آج تھمنے سے معمول کی زندگی لوٹ آئی ہے۔ گذشتہ پانچ روز سے جاری بارش کی وجہ سے باہر نکلنا دشوار تھا۔ لگاتار جاری بارش کی وجہ سے معمول کی زندگی پر بھی فرق پڑا تھا۔ خصوصاً مزدور طبقہ کو سخت پریشانیوں کا سامنا تھا۔ اسی طرح عام لوگوں کو اپنے کام کاج نمٹانے میں سخت تکالیف اٹھانی پڑی لیکن آج بارش تھمنے سے عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔ 
محکمہئ موسمیات نے 12ستمبر تک ریڈ الرٹ جاری کردیا تھا جبکہ اس سے قبل بھاری بارش کے امکانات کو دیکھتے ہوئے 6ستمبر کو ایلو الرٹ جاری کردیا تھا۔ بھاری بارش کی وجہ سے لاکھوں کا بھی نقصان ہوا ہے۔ کئی علاقہ زیر آب آگئے ہیں تو سمندر میں طغیانی کی وجہ سے ماہی گیروں کو مجبوراً ساحل پر لنگر انداز ہونا پڑا ہے۔ 

Share this post

Loading...