چاند نظر آگیا ، بھٹکل سمیت منگلور اور کیرلا میں عید الفطر کا اعلان

ملحوظ رہے کہ کرناٹک کے ساحلی علاقوں اور کیرلا کے علاوہ ہندوستان بھر میں آج اٹھائیس روزے ہیں ، اسی طرح مذکورہ علاقوں کو چھوڑ کرملک کے دیگر شہروں اور علاقوں میں عید الفطر بروز پیر یا بروز منگل منائی جائے گی ۔خلیجی ممالک اور مشرق بعید اور براعظم آسٹریلیا کے متعدد ممالک میں کل عید ہو گی، آج متعدد ملکوں میں عید کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس منعقد ہوئے جن کے بعد کل ہانگ کانگ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت متعدد ممالک میں عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تمام مشرق بعید کے ممالک میں آج عید کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس منعقد ہوئے۔ جن کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور کل عید الفطر منائی جائے گی۔ براعظم آسٹریلیا اور یورپ کے کئی ممالک نے بھی کل عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے جن ممالک میں کل عید منائی جا رہی ہے ان میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائشیاء، برونائی دارالسلام، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، فرانس، سویڈن، جرمنی اور میانمار شامل ہیں۔ادھر، تمام خلیجی ممالک میں بھی آج افطار کے فوراً بعد عید کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس منعقد ہوئے۔ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی اور چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی کورٹ میں شہادتیں جمع کرانے کا کہا تھا۔ عرب ممالک کی رویت ہلال کمیٹیوں نے بڑے پیمانے پر چاند کی رویت کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ کل عید الفطر ہو گی۔ فلسطین، شام، عراق اور یمن سمیت تمام خلیجی ممالک بھی کل عید منائیں گے۔ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کے مسلمان بھی حسب روایت سعودی عرب کے ساتھ کل ہی عید منائیں گے۔

Share this post

Loading...