وہ کل قریب پانچ بجے آئی بی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مقامی نامہ نگاروں سے مخاطب ہوکر معلومات فراہم کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اینڈوسلفان کیمیکل کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ بھی دائر کیا گیا ہے کہ اس کا استعمال عوام کے لیے کتنا مضر ہے۔ ہماری غذاؤں میں اس کیمیکل کی آمیزش کی وجہ سے ہی نت نئی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں، اگر اس کیمیکل کے کمپنیوں کو بند بھی کیا جائے تو دیڑھ لاکھ ٹن کے قریب کیمیکل کا خزانہ یوں ہی بچا رہے گا، انہوں نے کئی ساری معلومات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں عوام میں بیداری لانا ضروری ہے ، اسی وجہ سے وہ اور ان کی ٹیم اُترکنڑا ضلع میں مہم چلارہے ہیں اور معذورین کا پتہ لگا کر طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔
Share this post
