بنگلورو، 15 جولائی 2021 (فکروخبرنیوز) کرناٹک کے ساحلی علاقوں سمیت مشرقی علاقوں میں بھی آئندہ دنوں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ آئی ایم ڈی (بنگلورو) کے سائنس دان اور ڈائریکٹر سی ایس پاٹل نے کہا کہ شمالی ، جنوبی اور ساحلی کرناٹک میں 18 جولائی تک وسیع پیمانے پر بارش ہوگی۔ آئی ایم ڈی نے 14، 15 اور 17 جولائی کو اورینج الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ 16 جولائی کو اترا کناڈا، اڈوپی، جنوبی کنڑا، چکمنگلورو ، ہاسن اور کوڈاگو اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ممکن ہے کہ اضلاع میں کچھ مقامات موسلادھار بارش ہو۔ آئندہ چند روز میں چتردرگا، داونگیرہ ، بیلگاوی، دھارواڈ، ہاویری ، گدگ، وجئے پور، باگل کوٹ، بیدر اور کلبرگی اضلاع میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اگرچہ 15 سے 17 جولائی کے درمیان اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے، 18 جولائی کو ایلوالرٹ کا انتباہ دیا گیا ہے۔ کے ایس ڈی ایم ایم سی کے سائنس دان سنیل گواسکر نے کہا توقع ہے کہ بارش کا امکان 20 جولائی تک جاری رہے گا ۔
دکن ہیرالڈ کے ان پٹ کے ساتھ
Share this post
