بھٹکل 23؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) تحصیلدار کی جانب سے دی گئی جانکار ی کے مطابق بھٹکل تعلقہ میں 24ستمبر سے 8اکتوبر تک ’’صفائی ہی خدمت‘‘ کے عنوان پر صفائی مہم کا آغاز ہورہا ہے۔ان دنوں میں تعلقہ کے مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سرکاری ملازمین کے ساتھ عوامی نمائندے بھی صفائی مہم میں حصہ لیں گے۔ تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے عوام کو اس میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔
Share this post
