بھٹکل 02؍ اکتوبر 2021(فکروخبرنیوز) گاندھی جی کی یومِ پیدائش کے موقع پر ہر سال گاندھی جینتی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر بھٹکل میں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔ تقریباً ایک ہفتہ کے اس پروگرام میں شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی صفائی کا اہتمام کیا جائے گا۔
آج منعقدہ ریلی کا آغاز شمس الدین سرکل سے ہوا جہاں میونسپال کے صدر جناب قاسمجی پرویز نے اسے ہری جھنڈی دکھائی۔ منی ودھان سبھا کے احاطہ میں اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی مہم کی تفصیلات بیان کی۔ انہوں نے اپنے علاقوں کی صفائی ستھرائی کا اہتمام رکھنے کی بھی تاکید کی ۔
یاد رہے کہ میونپسل کی جانب سے آج شروع ہونے والے مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گی جس کی تفصیلات کے مطابق کل یعنی 3اکتوبر کو صبح 7سے 9بجے تک شمس الدین سرکل پر،4اکتوبر کو ہریجن کیری میں ، 5اکتوبر کو مرڈیشور بیچ پر، 6اکتوبر کومرڈیشور کے ناکہ سے مندر تک ، 7اکتوبر کو جالی بیچ پر اور 8اکتوبر کوبندرروڈ پر واقع سردار ولبھ بھائی پٹیل باغ میں صفائی کا اہتمام کیا جائے گا۔
Share this post
